کراچی میں ایف ٹی سی پر قائم عارضی مویشی منڈی میں ٹاپرے بسل کی نسل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

بدھ 15 اگست 2018 13:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) عید قربان کے قریب آتے ہی جہاں بھاری بھرکم جانور منڈیوں کی رونق بنے ہوئے ہیں وہیں بکروں کی ایک نایاب نسل بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں ایف ٹی سی پر قائم عارضی مویشی منڈی میں ٹاپرے بسل کی نسل کے یہ بکرے دیکھنے میں تو کافی معصوم لگتے ہیں لیکن درحقیقت یہ اس منڈی کے ڈائون مشہود ہیں۔ اچھلتے کودتے اورایک دوسرے کو ٹکریں مارتے ان چھوٹے چھوٹے بکروں کو ہلکا مت لیجئے کیونکہ انکی بھاری بھرکم قیمتیں انہیں سب میں ممتاز بناتی ہیں۔کھیل کود کے شوقین اورچھوٹے قد کے یہ بکرے یوں تو کھانے میں بادام، دیسی گھی اوردودھ پیتے ہیں مگر دیکھنے میں ایسا لگتا ہے جیسے یہ کچھ کھاتے ہی نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں