سرسید پولیس کی کارروائی،

کار چور گروپ اور سٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

بدھ 15 اگست 2018 16:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) سرسید پولیس نے کامیاب کارروائی میں کار چور گروپ اور سٹریٹ کرائم میں ملوث دو اہم ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سرسید پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کار چور گروپ اور سٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان صہیب رضوان اور محمد نعمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ ملزمان پارکنگ میں کھڑی کار چوری کرنے میں ملوث ہیں اور مختلف مقامات سے گاڑیاں چوری کر چکے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق دونوں ملزمان کو اطلاع ملنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ایک چوری شدہ کار، دو عد ٹی ٹی پستول اور 5 عدد چھینے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں