پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے مراد علی شاہ کو مبارک باد

پیپلزپارٹی نے عوامی خدمت کی وجہ سے سندھ میں حکومت بنانے کی ہیٹ ٹرک کی،تبدیلی کے نام پر بننے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چلنے والی،تیمور مہر

جمعہ 17 اگست 2018 16:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر سے قائد اعوان منتخب ہونے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی وجہ سے ہی آج سندھ میں مسلسل حکومت کرنے کی ہیٹ ٹرک بنارہی ہے ،تبدیلی کے نام پر بننے والی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چلنے والی ،ان خیالات کااظہار انہوںنے پی واے او کراچی کے مرکزی آفس میں کارکنان سے ہونے والی ملاقات میں کیا،انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو ہی اس ملک میں ترقی کی آخری امید ہیں کیونکہ موجود تحریک انصاف کی حکومت ٹکڑوں میں بٹ کر حکومت بنارہی ہے ایسی حکومت نہ ماضی میں کبھی چل پائی ہیں اور نہ ہی اس بار چل سکے گی لہذا کارکنان تیار رہیں بلاول بھٹو کا دور شروع ہوچکاہے ہم سابقہ حکومت کی طرح نوجوانوں کو بے وقوف نہیں بنائینگے بلکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کے ساتھ ان کو خود مختار بنائینگے، پیپلزپارٹی واحد ایسی جماعت ہے جس نے اس ملک کی عوام کو سیاسی شعور دیا اور ہمیشہ جمہوری انداز میں ہی اقتدار بنایا کسی ڈکٹیٹر کے کاندھے پر سوار ہوکر حکومت نہیں بنائی، انہوںنے کہاکہ ہم نے سندھ بھر میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے سینکڑوں پروجیکٹ شروع کیئے ہیں جس سے صوبہ سندھ کی عوام دیگر صوبوں کے عوام کی نسبت تیزی سے خوشحالی کی جانب گامزن ہے جہاں تک اگرغربت کا معاملہ ہے تو وہ بھلا کس صوبے میں نہیں ہے مگر بلاول بھٹو جس انداز میں صوبہ سندھ کی عوام کے لیے سوچ رہے ہیں اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ بہت جلد صوبہ سندھ پاکستان کا مثالی صوبہ بن جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اس ملک کے مظلوم طبقے کے لیے جدوجہد کی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ عوام دشمن عناصر پیپلزپارٹی کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں