پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے ضلع کورنگی کی کیبنٹ معطل کردی

جمعہ 17 اگست 2018 17:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے ضلع کورنگی کے کیبنٹ معطل کردی ۔ نئی کیبنٹ کے ذمہ داران کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ وہ پاسبان ضلع کورنگی میں پاسبان کے ذمہ داران اور ورکرز کے اجلاس سے خطا ب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاسبان کے سینئر رہنما حامد صدیقی ،مطلوب خان ،نعیم ربانی ،ناصر ولی ،کلیم اللہ ملک ، حکیم شہاب الدین ،مولانا زین العابدین صدیقی ،محمد طیب، محمد زبیر ،طاہر عظیم،عمیر صدیقی ،محمد یونس ودیگر بھی موجود تھے ۔

سردار ذوالفقار نے کہا کہ ضلع کورنگی پاسبان کا گڑھ بن چکا ہے ۔ پاسبان کورنگی کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔ پاسبان ضلع کورنگی کی کیبنٹ کی تشکیل نو کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور بہت جلد نئے ذمہ داران ضلع کورنگی کے کیبنٹ کا حصہ بن کر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیںگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں