کراچی، زیر تعمیر عمارت کی بالکونی گرنے سی7مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے

ہفتہ 18 اگست 2018 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) سعید آباد یوسف گوٹھ میں زیر تعمیر عمارت کی بالکونی گرنے سی7مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود یوسف گوٹھ میں زیر تعمیر رہائشی عمارت کی بالکونی اچانک گر گئی جس کے باعث ملبے تلے دب کر7مزدور 25سالہ جبار ولد رشید‘ 15 سالہ محمد علی ولد قادر بخش‘ 26 سالہ امجد ولد غنی‘30 سالہ غلام عباس ولد الٰہی بخش‘ 50 سالہ نور حسن ولد احمد‘32 سالہ ساجد ولد علی احمد اور24 سالہ وسیمو لد عبدالستار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا۔ تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں