کراچی،گارڈن پولیس مقابلے میں شہری سے لوٹ مار کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

ہفتہ 18 اگست 2018 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) گارڈن پولیس مقابلے میں شہری سے لوٹ مار کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانہ کی پولیس نے دھوبی گھاٹ مرزا آدم خان روڈ جھنڈا چوک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ملزم زاہد ولد عبدالمالک کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیا، ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم ساتھی کے ہمراہ شہری سے لوٹ مار میں مصروف تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں