غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف پولیس آپریشن،12ملزمان گرفتار

مہران ٹان سے 8افراد اور شرافی گوٹھ سے 8ملزمان کو حراست میں لیا گیا مقدمات درج

ہفتہ 18 اگست 2018 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) شہر بھر میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف پولیس آپریشن تاحال جاری ہے، کورنگی اور شرافی گوٹھ سے پولیس نے مزید 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مہران ٹان میں لگنے والی غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد وقار علی، ہدایت اللہ، دلاور حسین، اللہ ڈنو، ساجن، فیضان، شاہد حسین اور وجاہت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ شرافی گوٹھ پولیس نے اسماعیل گوٹھ میں لگنے والی غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد سراج، شاہد، صدام اور عدنان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں