العباس اسکاؤٹس گروپ اورابوتراب اسکائوٹس کی جانب سے 9اور10محرم کو نشتر پارک ایم اے جناح روڈپرطبی امدادی کیمپ لگائے جائیں گے

بدھ 19 ستمبر 2018 16:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) العباس اسکاؤٹس گروپ اورابوتراب اسکائوٹس کی جانب سے 9اور10محرم کو نشتر پارک ایم اے جناح روڈ اور دیگر مقامات پر طبی امدادی کیمپ لگائے جائینگے۔العباس اسکاؤٹس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایاز امام رضوی کے مطابق 9اور10محرم کو طبی امدادی کیمپ ایم اے جناح روڈ پرانی نمائش پر لگایا جائیگا کیمپ صبح 9بجے تا اختتام جلوس کام کریگا، کیمپ میں ماہر ڈاکٹر اور نرسنگ کے عملے کے علاوہ اسکاؤٹس رضاء کار کا عملہ بھی موجود ہوگا جو زخمی ماتم داروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شرکاء جلوس کی رہنمائی کریگا اور گروپ اسکاؤٹ لیڈر کے مطابق اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کرلیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بوتراب اسکاؤٹس کے ترجمان تصدق حسین ندیم نے بتایا کہ9اور10محرم کو نشتر پارک ایم اے جناح روڈ اور دیگر مقامات پر طبی امدادی کیمپ لگائے جائینگے ،جبکہ مرکزی مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ میڈیکل موبائل سروس بھی چلائی جائیگی ،جس میں ماہر ڈاکٹرز اور نرسنگ کا عملہ موجود ہوگا اس سلسلے میں تمام انتظامات کرلیئے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹرز اسکاؤٹس اور رضاء کاران کی ٹیمیں مجالس اور جلوسوں کی گزر گاہوں کے درمیان موجود رہینگی جبکہ عاشورہ محرم پر نکلنے والے مرکزی ماتمی جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹ کریگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں