کراچی، بلدیہ ٹائون میں موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں، 2افراد جاں بحق

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں،جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حب ریور روڈ پر بلدیہ ٹائون میں تیز رفتار دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار2افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں راستے میں دم توڑ گئے۔جاں بحق افراد میں سے ایک کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔جاں بحق دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں