پیک کے تحت رافعہ جاوید کے اعزاز میں عشائیہ

منگل 25 ستمبر 2018 17:12

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے پرائیویٹ اسکولز کی رجسٹرار رافعہ جاوید اورمانیٹرنگ آفیسر اخلاق احمد کوصدارتی ایوارڈ ملنے پرعشائیہ دیا گیا۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر صدر پیک سید شہزاد اختر اورممبرمیٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے رافعہ جاوید کو صدارتی ایوارڈ ملنے اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی تھے۔جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار،اختر میر،ولیدیمنی اوربابائے تعلیم عبدالمجید عبدانی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پرائیویٹ اسکولز کے منتظمین اور پیک کے عہدیداران شاہجہاں خان،غلام محی الدین، نصیر الدین، ملک سجاد،جواد حیدر نقوی،متیازاحمد، ظفر، وقاص، وارث شاہ، فہدشریف، عباس بھٹہ، رشید خلیق، مزمل شاہ، خلیل جدون، امتیاز، رضا آفریدی، ہدایت اللہ اور رائوشکیل،اسلم،خرم،ریاض،امجداور عبدالرزاق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں