کراچی،تیز رفتار ڈمپر کی پولیس موبائل کو ٹکر، 2 پولیس اہلکار زخمی

پیر 15 اکتوبر 2018 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) کراچی میں ناردرن بائی پاس پر تیز رفتار ڈمپر نے پولیس موبائل کو ٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زکمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس ہمدرد کٹ پر تیز رفتار ڈمپر نے پولیس موبائل کو ٹکر مار دی ۔جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا جبکہ پولیس موبائل مکمل تباہ ہوگئی۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے ویسٹ زون اور ٹریفک کے ڈی آئی جیز سے حادثے کی الگ الگ رپورٹس طلب کرتے ہوئے زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں