کراچی ،ْنیشنل ہائی وے پر ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آکر ایک بچہ شدید زخمی

بچے کے پاس سے ایسی کوئی چیز یا دستاویز نہیں مل سکی جس سے شناخت یا گھر کا پتہ معلوم ہوسکے

منگل 16 اکتوبر 2018 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) شہر قائد کے علاقے نیشنل ہائی وے پر ہائی ٹینشن وائر گرگئی جس کی زد میں آنے والا ایک بچہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہائی ٹینشن وائر گرنے کا یہ واقعہ نیشنل ہائی وے پر بن قاسم ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیاجس کی زد میں وہاں سے گزرنے والا ایک بچہ آگیا اور جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

کچھ دیر بعد ایمبولینس پہنچی تو بچے کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔پولیس کے مطابق بچے کے عزیزوں کی تلاش جاری ہے کیونکہ اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز یا دستاویز نہیں مل سکی جس سے اس کی شناخت یا گھر کا پتہ معلوم ہوسکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ہوش میں آنے کے بعد بیان لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے احسن آباد میں بھی بجلی کی تار گرنے سے ایک 8 سالہ بچے محمد عمر کے بازو جھلس گئے تھے اور انہیں کاٹنا پڑا تھا۔

حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے متعدد واقعات سامنے آئے ۔گزشتہ ہفتے 11 اکتوبر کو سندھ کے شہر بدین کے قریب بجلی کی لٹکتی تاروں کی زد میں آکر ایک بچہ ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا ،ْاس سے قبل گزشتہ ماہ 18 ستمبر کو صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں بھی ایک نجی اسکول میں لوہے کا پائپ بجلی کی تار سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک استاد اور 3 طلبا جاں بحق ہوگئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں