جی پی او کے حل طلب مسائل جلد از جلد حل کرانے کی کو شش کی جائے ، عرفان بیگ

منگل 16 اکتوبر 2018 16:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائز نوپ سی بی اے کی ایک تقریب الحیدری جی پی اوکراچی میں منعقد ہوئی جس میں میٹرو پولٹین سرکل کے مرکزی عہدیداران جنرل سیکریٹری عرفان بیگ، اسد اللہ صدر نوپ سی بی اے غیاث عالم جوئنٹ سیکریٹری اور اسد میر خان سینئر جوانٹ سیکریٹری دیگر سرکل عہدیداران نے شرکت کی، تقریب الحیدری جی پی اوکراچی کے دستور کے مطابق زیر دستخطی نوپ سی بی اے الحیدری جی پی اوکراچی کے نومنتخب مجلس عاملہ کی توثق کرتے ہیں اوردستورکے مطابق مجلس عاملہ الحیدری جی پی او نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائز نوپ سی بی اے کے ذیلی عہدیدارن کا اعلان کیا گیا اس موقع پر ملازمین کثیر تعداد میں شرکت کی اراکین نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائز نوپ سی بی اے میٹرو پولٹین سرکل نے اور محکمہ ڈک اکے ملازمین خدمت کا عظام اور انتظامیہ محکمہ ڈاک سے باہمی اشراک عمل کو ملحوظ رکھتے ہوئے الحیدری جی پی او کے حل طلب مسائل جلد از جلد حل کرانے کی کو شش کا اعادہ کیا گیا ،، نوپ سی بی اے امید کرتی ہے کہ آپ نومنتخب مجلس عاملہ نوپ سی بی اے الحیدری جی پی اوکراچی کے ساتھ تعاون کرینگے۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر صدرشاہداخترعثمانی، سینئرنائب صدرزاہدزمان، ڈپٹی سینئرصدرخالدخان، نائب صدرممتازاحمد، چیف آرگنائزرشکیل احمد، ڈپٹی چیف آرگنائزرنسیم قمر، چیئرمین مرسلین بشیر، سینئروائس چیئرمین امجدعلی، وائس چیئرمین شکیل احمد نیازی، سیکریٹری جنرل محمد ارسلان الحق، سینئر جوائنٹ سیکریٹری جنرل صابرحسین، سینئر ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری جنرل محمد عامرسادات، جوائنٹ سیکریٹری اول شاہد قریشی، جوائنٹ سیکریٹری دوئم طفیل محمد صدیقی، پبلسٹی سیکریٹری اظہارحسین، اسسٹنٹ پبلسٹی سیکریٹری عمران خان، فنانس سیکریٹری شیرازحسین، اسسٹنٹ فنانس سیکریٹری محمد عارف، آف سیکریٹری جاوید ریاض، اسسٹنٹ آفس سیکریٹری انصار منتخب ہوئے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں