کراچی، عمارت کی چوتھی منزل کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹا زخمی

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) کراچی میں عمارت کی چوتھی منزل کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے،جس کے نتیجے میں ماں اوربیٹا زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن رامسوامی میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کی چھت گر گئی ، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ماں اور بیٹا زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کر کے ملبے تلے دبے زخمیوں کے باہر نکالا اور طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیاہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق رہائشی عمارت کی پانچویں منزل پر بنے کمرے کا فرش چوتھی منزل پر گرا۔ زخمیوں کی شناخت روبینہ اورعدیل کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں