زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتی‘ ارشد آرائیں

پیر 22 اکتوبر 2018 15:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میرپور خاص محمد ارشد آرائیں نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتئی یہ ان کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم ایک آزاد ملک اور آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں وہ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسو سی ایشن میرپور خاص کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے ایک روزہ شہید ملت لیاقت علی خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز محکمہ کھیل سندھ کو حاصل ہے کہ انہوں نے قومی رہنما کی یاد کو تازہ کرنے کے لئے کراچی ‘حیدر آباد اور میرپور خاص میں باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اس موقع پر میرپور خاص اولمپک کمیتی کے صدر سلیم خان‘پاکستان ریلوے کے الیکٹریکل انجینئر فیض خان‘ ضلعی باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر محمود اقبال‘ سیکریٹری سلیم بلوچ موجود تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ ریفری ججز کے فرائض حفیظ الرحمن‘ منور حسین‘امجد بلوچ‘ امجد سومرو‘ ناصر بھٹی اور شاہد عباسی نے انجام دیئے‘ ایک روزہ مقابلوں میں چھ کلبز کی42کھلاڑیوں نے حصہ لیا‘ شاہ نواز نے محمد دانیا کو2-1سے‘ علی حسن نے زاہد کو2-1‘ماجد بلوچ نے ابرار کو3-0سے‘ محمد رمضان نے سلیم کو3-0سے‘ شاہ میر نے قنبر کو2-1سے‘واصف نے ابرار کو2-1سے‘گل محمد نے نعمان کو3-0سے ہرادیا اس موقع پر شائقین باکسنگ کی بڑی تعداد موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں