علاقہ مکینوں نے کورنگی کے سرکاری اسکولوں کو شادی ہالز بنادیئے

پیر 22 اکتوبر 2018 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) کورنگی کے اسکول شادی ہالز میں تبدیل ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ کورنگی کے تحت چلنے والے سرکاری اسکولوں کو علاقہ مکینوں نے شادی ہال بنالئے، چھوٹی بڑی گھریلو تقریبات کیلئے اہل علاقہ اسکول کے احاطے میں شامیانے لگا نے لگ گئے۔

(جاری ہے)

تقریبات کے ختم ہونے پر اسکول گندگی اور کچراکنڈی کے ڈھیر میں تبدیل ہونے لگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں