کورنگی میں گھر کے اندر چھت کا پنکھا گرنے سے معصوم بچہ جاں بحق

منگل 23 اکتوبر 2018 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) کورنگی میں گھر کے اندر چھت کا پنکھا گرنے سے معصوم بچہ جاں بحق جبکہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ فاطمہ سوسائٹی میں گھر کے اندر چھت کا پنکھا گرنے کے نتیجے میں 3 سالہ محمد حنیف جاں بحق ہوگیا جس کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک اے میں واقع شبیر میڈیکل سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکی22 سالہ کرامت شاہ ولد سلامت بادشاہ کو زخمی کردیا۔ مضروب کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں