پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر نیو فروٹ منڈی کے 2 تاجروں کو گرفتار کرلیا

پیر 10 دسمبر 2018 13:32

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی بھاری نفری نے گھروں پر چھاپے مار کر نیو فروٹ منڈی کے معروف تاجر حاجی شائستہ خان اور حاجی زاہد اعوان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار تاجروں کے خلاف تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عوام کو مشتعل کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں