گلشن اقبال میں فائرنگ سے پیٹرول پمپ کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا

پیر 10 دسمبر 2018 13:32

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) گلشن اقبال میں فائرنگ سے پیٹرول پمپ کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پیر کی صبح تھانہ مبینہ ٹائون کی حدود گلشن اقبال بلاک 3 میں امتیاز سپر سٹور کے قریب واقع پی ایس او پیٹرول پمپ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور 40 سالہ مرید حسین کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران پیش آیا تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں