علامہ شاہ احمد نورانی کی15واں عرس کل منایا جائیگا

پیر 10 دسمبر 2018 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) جے یو پی کے قائد معروف مذہبی اسکالر علامہ شاہ احمد نورانی کا15 واں عرس کل ( منگل )منایا جائیگا اس سلسلے میں ملک بھر میں جمعیت علما پاکستان اور اہلسنت و الجماعت تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائیگاجس میں علما کرام مقررین علامہ شاہ احمد نورانی کی دین اسلام کی سربلندی اور نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور آئین پاکستان میں ختم نبوت کی شق شامل کرواکر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں