شارع فیصل، کھا د سے بھرا ٹر ک الٹ گیا

منگل 11 دسمبر 2018 16:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) شارع فیصل پر واقع فلک ناز ٹاور کے قریب تیز رفتار بے قابو ٹرک فٹ پاتھ سے ٹکراتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں موجود کھاد میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں کھاد موجود تھی اور ٹرک میں تیزاب کے حوالے سے افواہیں گردش کرتی رہیں، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان کا واقعہ رونما نہیں ہوا۔ ٹرک الٹنے سے مین شارع فیصل پر ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بعدازاں پولیس نے کرین کے ذریعے ٹرک کو سڑک سے ہٹا کر شارع فیصل ٹریفک کے لیے بحال کردیا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں