میمن گوٹھ میں سرچ آپریشن، 8 ملزمان گرفتار

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:58

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) میمن گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملیر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میمن گوٹھ کے علاقے غفور بستی میں مشترکی ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جس کے دوران کئی گھروں کی تلاشی بھی لی گئی اور 16 مشکوک و مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر بتایا کہ حراست میں لئے گئی8 ملزمان میں میر حسن، شاہ نواز ولد فضل محمد بروہی، اللہ بخش، شاہنواز ولد کریم بخش مگسی، خادم حسین، شوکت اور شاہ محمد شامل ہیں جن کے قبضے سے دو کلو سے زائد چرس، ہیروئن، ایک پستول،04 موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس پر ان کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر8 کا ڈیٹا کلئیر ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں