اورنگی بجلی نگر میں ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جمعرات 25 اپریل 2019 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹائون بجلی نگر میں کام کے دوران 28 سالہ محمد عمر ولد محمد نواز کرنٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہوگیا جسے اس کے اہل خانہ بے ہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کیے جانے پر ورثا لاش کو بغیر کارروائی کے ہمراہ لے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں