کراچی، چاقو کے وار اور فائرنگ سے 4 افراد زخمی

پیر 20 مئی 2019 15:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں 3 مختلف واقعات میں چاقو کے وار اور فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔پورٹ قاسم روڈ کے قریب چاقو کے وار سے 2 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمیوں میں میر عمران اور بشیر احمد شامل ہیں، پولیس نے بتایاکہ واقعہ آپس کے جھگڑا کا نتیجہ ہے۔ادھر بلدیہ ٹائون کے سیکٹر 4 بی میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں سلیم نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔نیو ٹائون کے علاقے میں بھی ذاتی تنازع پر فائرنگ سے وقاص نامی شخص زخمی ہو گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں