کراچی،گلشن اقبال میں پانی کی لائن پھٹ گئی،لاکھوں گیلن پانی ضائع

کے الیکٹرک نے بھاری مشینری کی مدد سے اس جگہ کھدائی کی اور 84انچ قطر کی لائن پھٹ گئی جو کہ آدھے شہر کو پانی سپلائی کر رہی ہے،واٹر بورڈ کے ایکسیئن

پیر 20 مئی 2019 15:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں پانی کی لائن پھٹنے سے کئی علاقے پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔واٹر بورڈ کے عملے کے مطابق کے الیکٹرک کے عملے کی غفلت کے باعث گلشن اقبال بلاک 19 میں 84 انچ کی لائن پھٹی، لائن پھٹنے سی گلشن اقبال کے مختلف بلاکس جمشید ٹائون سیمت دیگر علاقے پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔

پائپ لائن پھٹنے سے اطراف کی گلیاں پانی سے بھر گئیں ۔ اطلاع ملتے ہی واٹر بورڈ حکام موقع پر پہنچے تو کے الیکٹرک انتظامیہ نے راہ فرار احتیار کر لی۔علاقائی ایکس ای این نے کہا کہ کے الیکٹرک بغیر اجازت کام کر رہی تھی جس روٹ کا اجازت نامہ لیا گیا ،یہ روٹ نہیں ۔ ایسے میں شہری بھی پریشان دکھائی دیئے بولے گھروں میں پانی نہیں آتا اور یہاں پانی خوب بہہ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

واٹر بورڈ حکام نے گلشن ٹائون ، جمشید ٹائون ، منگھوپیر ، ڈیفنس اور گزری کے مکینوں سے پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی اپیل کہ ہے جبکہ لائین کی مرمت کیلئے 24گھنٹے لگیں گے۔کراچی واٹر بورڈ حکام کے مطابق منع کرنے کے باوجود کے الیکٹرک کے عملے کی کھدائی کی وجہ سے پانی کی لائن پھٹی۔واٹر بورڈ کے ایکسیئن سلیم اختر کے مطابق کے الیکٹرک نے بھاری مشینری کی مدد سے اس جگہ کھدائی کی حالانکہ واٹر ورڈ کے عملے نے انہیں روکا بھی تھا تاہم وہ نہ رکے اور 84انچ قطر کی لائن پھٹ گئی جو کہ آدھے شہر کو پانی سپلائی کر رہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں