کراچی،زمین کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق جبکہ2شدیدزخمی

منگل 21 مئی 2019 14:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2019ء) شہرقائدکے علاقے گلشن معمار میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عباسی شہید اسپتال کے ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سلیم شیخ نے بتایا کہ اسپتال لائے گئے 5 زخمیوں میں سے 3 افراد راستے میں ہی دم توڑ چکے تھے جبکہ دیگر دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

مرنے والوں کی شناخت دولت خان، شاہ آغا اور محمد آصف شہوانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ایس ایچ او گلشن معمار کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ فارم ہائوس کی زمین کے تنازع پر پیش آیاتاہم اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہین جبکہ تفتیشی افسر گواہان کے بیانات ریکارڈ کررہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں