کراچی: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

جمعہ 19 جولائی 2019 15:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) کراچی میں پسند کی شادی نے گھر اجاڑ دیا، شاہ لطیف ٹائون میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون سیکٹر 20میں نامعلوم افرادنے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق میاں بیوی کی شناخت ابرار اور شہابہ نے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں نے پسند کی شادی کی تھی اور 6ماہ قبل کراچی شفٹ ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر 2ملزمان نے فائرنگ کی۔ ابرار کو 6اور شہابہ کو 5گولیاں لگی ہیں۔ جائی وقوعہ سی15 خول برآمد کیے گئے ہیں۔پولیس کی مطابق ابرار اور شہابہ بنوں کے رہائشی ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں