کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں 2 بہنیں نالے میں گر کر جاں بحق

دونوں بہنوں کی لاشوں کو نالے سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے،پولیس

بدھ 21 اگست 2019 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 2 بہنیں نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 2 بہنیں نالے میں گر کر زندگی کی بازی ہار گئیں، جاں بحق بچیوں میں 14 سال کی سلمی اور 9 سالہ عاصمہ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں بہنیں والدہ کے ساتھ ندی میں کپڑے دھونے گئی تھیں، کپڑے دھونے کے دوران 9 سالہ عاصمہ کا پاں پھسل گیا، بہن کو بچانے کے لیے 14 سالہ سلمی نے بھی ندی میں چھلانگ لگادی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی لاشوں کو نالے سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ماری پور مچھر کالونی میں 3 سالہ بچی نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سیوریج کے نالے میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ چوتھے بچے کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔یاد رہے کہ کھلے سیوریج نالوں میں بچوں کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، محمود آباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں کئی بچے نالوں میں گر کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں