کراچی شہر میں منشیات مافیاء نے اپنے قدم گاڑ لئے ہیں ، سلمان خان

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلمان نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں منشیات مافیاء نے اپنے قدم گاڑ لئے ہیں اور ایک سازش کے تحت کراچی میں ہیروئن، چرس ، شیشہ اور حقہ سے نوجوان نسل نشے کی جانب راغب ہورہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے رحمن آباد بلاک 5 فیڈرل ایریا میں SHO گلبرگ رافع تنولی کی منشیات کے خلاف کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ پولیس اس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرے تاکہ نوجوان نسل نشے میں مبتلا نہ ہو اور وہ اپنی تعلیم پر توجہ رکھ سکیں ۔ اس موقع پر SHO گلبرگ رافع تنولی نے علاقے کے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد منشیات کے خلاف اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور 12 رُکن کمیٹی تشکیل دی جس میں منشیات ، جوا اور سٹہ ودیگر جرائم کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیاد پر کارروائیاں کی جائیں گی ۔ جس پر محمد سلمان اور اہل محلہ نے SHO گلبرگ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ علاقے سے جلد از جلد منشیات، گندگی اور دیگر جرائم کا خاتمہ ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں