مہنگائی نے سابقہ سارے ریکارڈتوڑدیئے ہیں،ڈاکٹر حاجی حنیف طیب

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ جب حکومت نے مدینے کی ریاست بنانے کااعلان کیاتھا،تواس کا واضح مطلب یہ تھاکہ اب پاکستان کے عوام کو ضروریات زندگی کی ہر سہولت فراہم کی جائے گی ،یعنی اس کامطلب یہ تھاکہ اًب دورخلافت راشدہ کی طرح عوامی مفادات کا خیال رکھاجائے گااور’’دریائے فرات پر کوئی کتابھی بھوکانہیں مرے گا۔

(جاری ہے)

‘‘لیکن رفتہ رفتہ یہ تمام باتیں وعدہ فرداثابت ہوتی نظر آرہی ہیں۔ایک کروڑنوکریاں فراہم کرنے کے وعدہ کے بعداًب حکومتی ترجمان اس بات سے انکارکررہے ہیں۔اسی طرح دیگر معاملات میں بھی یوٹرن ہی نظر آتاہے۔جس کے سبب عوام میں تشویش او ربے چینی پائی جاتی ہے۔اًب صورت حال یہ ہے کہ بے روزگاری میںاضافہ ہوتاجارہاہے،انہوںنے کہاکہ مہنگائی نے سابقہ سارے ریکارڈتوڑدیئے ہیں۔نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ نوکریوں کے بجائے عوام کو لنگرخانے بناکر وہاں جاکر کھانے کی باتیں کی جاتی ہیں۔اس طرح کے غیر دانش مندانہ فیصلوں سے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ بڑھ رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں