فٹ پاتھوں سے تجاوزات فوری ختم کرائی جائیں، غلام نبی میمن

تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمے کے لیے انسداد تجاوزات سیل کی معاونت کریں،کراچی پولیس چیف

بدھ 13 نومبر 2019 16:38

ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن نے پولیس کو انسداد تجاوزات سیل سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھوں سے تجاوزات فوری ختم کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹانے میں پولیس تعاون کرے، ڈی ایس پی، ایس ایچ او اپنے علاقوں میں آپریشن کی نگرانی کریں۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن نے کہا کہ تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمے کے لیے انسداد تجاوزات سیل کی معاونت کریں، پولیس کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی شکایت پر کارروائی ہوگی۔ اے آئی جی غلام نبی میمن کے احکامات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ملیر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں