مصنف ومزاح نگار م ص ایمن کے اعزاز میں تقریب پذیرائی 16 دسمبر کو منعقد ہو گی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی ادبی کمیٹی (فکشن) بااشتراک سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے زیر اہتمام مصنف ومزاح نگار م ص ایمن کے اعزاز میں تقریب پذیرائی 16 دسمبر بروز پیر کی شام6 بجے منظر اکبر ہال میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب کی صدارت سابق سینیٹر عبدالحسیب خان، پروفیسر انوار احمد زئی، میاں زاہد حسین اور ڈاکٹر ایس ایم معین کریں گے جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر سلیم مغل، طاہر سلطانی اور دیگر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں