مکلی: جھونپڑی میں آگ لگ گئی، ماں اور 2 بچے جاں بحق

جمعرات 23 جنوری 2020 13:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) ٹھٹھہ کے علاقے مکلی میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق اور دیور زخمی ہو گیا۔مکلی کی کچی آبادی میں جھونپڑی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک خاتون اور اس کے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون کا دیور شدید زخمی ہوا ہے جسے نازک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعے کے وقت تمام افراد گہری نیند سو رہے تھے، آگ لگنے کی وجہ جھونپڑی میں جلنے والے دیئے کو بتایا جا رہا ہے ۔جاں بحق ہونے والوں میں خاتون شبانہ، اس کی 5 سالہ بچی سوہانہ اور 7 سالہ بیٹا حنین شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والی خاتون کے بھائی اور بچوں کے ماموں نے بتایا ہے کہ شدید تیز ہوائوں کے باعث آگ نے تیزی سے جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی صدام نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا، بچوں کے والد کوٹری میں کام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں