کراچی ،محمود آبادمیں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھاکہ ،2افراد زخمی

پیر 27 جنوری 2020 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) کراچی کے علاقے محمود آباد نمبر دو میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق محمودآباد میں دھماکا ٹریٹمنٹ پلانٹ کے گیٹ نمبر 2 کے سامنے دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں