ملت کشمیر ہیومن رائٹس کی کشمیر کانفرنس کل صبح 11بجے ایڈن گارڈن میں ہو گی

کانفرنس سے سیاسی ،سماجی ،دینی جماعتوں کے قائدین اور کشمیر رہنماء خطاب کریں گے

ہفتہ 22 فروری 2020 16:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) ملت کشمیر ہیومن رائٹس و صدائے ملت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس کی تیاریاں مکمل کانفرنس کل 23فروری اتوارصبح 11بجے ایڈین گارڈن مین سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد میں ہو گی ۔کانفرنس کے انتظامات کیلئے سیکورٹی،میڈیا،ویلکم،اسٹیج سمیت 10انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دیں ۔خواتین کی سیکورٹی کیلئے ویمن رضا کار اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔

کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک،پاک سرزمین پارٹی،ایم کیو ایم پاکستان،پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن،مسلم ق ،جماعت اسلامی،مجلس وحدت المسلمین،لبریشن فرنٹ،تحریک منہاج القرآن ،مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ،امامیہ اسٹوڈنٹس ،فلسطین فائونڈیشن،متحدہ علماء محاذ،جمعیت علماء پاکستان،تحریک انصاف،نیلم یوتھ فورم،جموں کشمیر عوامی تحریک،ثمر فاونڈیشن ،جموں کشمیر نیشنل پارٹی، سمیت تمام سیاسی،سماجی،قانونی ،علمی جماعتوں کو شخصیات شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سینکڑوں مردو خواتین شریک ہونگے۔ترجمان کے کانفرنس میں مختلف علاقوں سے قافلے صبح 11بجے سخی حسن پہنچنا شروع ہونگے جہاں ملت کشمیر اور صدائے ملت انٹر نیشنل کی جانب سے ویلکم کیا جائے گا۔کانفرنس سے ملت کشمیر ہیومن رائٹس کے مرکزی صدر پیرزادہ محمود الحسن اور جنرل سیکرٹری صدائے ملت انٹرنیشنل الیاس مغل خصوصی خطاب کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں