ایسٹ زون پولیس کراچی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 231 ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 7 اپریل 2020 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) ایسٹ زون پولیس کراچی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 231 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جس میں 1 اشتہاری بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی آئی جی ایسٹ زون کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 3 پستول ،15 راونڈ ،2155 گرام چرس، 105 گرام کرسٹل نشہ ، 1 موبائل فون اور نقدرقم 18600 روپے برآمد ہوئے ہیں جبکہ 46 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں