کراچی ، ڈیفنس میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

منگل 7 اپریل 2020 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) کراچی کے علاقے میں ڈیفنس میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کالر نے مدد گار 15پر اطلاع پر دی ڈیفنس خیابان مجاہد کے ایک بنگلے میں ڈکیت موجود ہیں ۔اطلاع ملتے ہی درخشاں پولیس نے بنگلے کو چاروںطرف سے گھیر لیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او درخشاں کی موجودگی میں بنگلے میں سرچنگ کے دوران باتھ روم سے ایک ڈکیت پکڑا گیا اسی دوران دو ملزمان نے پولیس پر فائر نگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ۔پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور دوسرے ڈکیت کو بھی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ڈی آئی جی ساتھ شرجیل کھرل نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او درخشاں اعظم گوپانگ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں