کراچی، ریلوے پولیس کی کارروائی ،الیکٹرک وائر برآمدکرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 4 جون 2020 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرک وائر برآمدکرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریلوے پولیس لانڈھی کے اے ایس آئی علی گوہر نے دوران چیکنگ ریلوے ٹریک کے ساتھ موٹرسائیکل وزنی پلاسٹک کا بورا لے کر جانے والے دو افراد کو چیک کیا تو اس میں سے ریلوے الیکٹرک وائر برآمد ہوئیں ،جس پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں