کراچی، پڑوسی کی فائرنگ سے میاں، بیوی، بیٹا زخمی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:04

کراچی، پڑوسی کی فائرنگ سے میاں، بیوی، بیٹا زخمی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون کے حقانی محلے میں پڑوسی کی فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 3 افراد میاں، بیوی اور ان کا بیٹا زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بلدیہ حقانی محلہ گلی نمبر 11 میں پڑوسی نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 افراد میں 85 سالہ شیر محمد، ان کی اہلیہ 75 سالہ حسنہ اور 28 سالہ بیٹا ایاز شامل ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزم نے بتایاکہ دیوار پر پڑوسی کو دیکھ کر سمجھا کہ ڈکیت ہے جس پر غلطی سے پڑوسی پر گولی چلا دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں