اے وی ایل سی پولیس نے 5ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں

منگل 27 اکتوبر 2020 16:37

اے وی ایل سی پولیس نے 5ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) اے وی ایل سی پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار مسرقہ موٹرسائیکلیں ،اسلحہ اور موبائل فون برآمدکرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سہراب گوٹھ، سچل، سائیٹ سپر ہائی وے اورقائدآباد سے صرف ہنڈا125 چوری کرنے اور چھیننے والے سات رکنی گروہ کے 5ملزمان شیر دل عرف شیر ولد عاشق علی میرانی ،امتیاز ولد عبدالخالق سانگی ،رحیم بخش ولد دائم کان ،اربیلو عرف ذاکر ولد منظور علی اور محمد یونس عرف بادل ولد غوث بخش کو گرفتارکرکے 3موٹرسائیکلیں ،پستول اور ایک چھینا گیا موبائل فون برآمدکرلیا ہے ۔

ملزمان نے ستمبر 2020میںطفیل خان جو کہ ماڈل کالونی ٹریفک سیکشن میں تعینات تھاسے اسکی 125موٹر سائیکل اور اسکا لائسنس پسٹل اورویووموبائل فون اسلحہ کے زور پر چھینا تھا-پسٹل اورموبائل فون ملزم شیر دل سے برآمد ہواہے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے پولیس کانسٹیبل وقار متعینہ تھانہ سچل سے بھی اسکی AFRموٹر سائیکل 125اسلحہ کے زور پر چھینی تھی جو کہ برآمد ہو چکی ہے۔

ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے صرف 125موٹر سائیکلیں چھینتے ہیں۔ملزمان اپنی سہولت کے لئے ایک رکشہ بھی ساتھ رکھتے ہیں جو کہ ملزم رحیم سے برآمد ہو چکا ہے۔ ملزمان زیادہ تر وارداتیں سہراب گوٹھ سچل، سائیٹ سپر ہائی وے۔ قائدآبادمیں وارداتیں کرتے ہیں۔کراچی میں حسین کے ای ایس سی والے اور سلیم اللہ کو بھٹائی آباد میں فروخت کر دیتے ہیںجو اسے بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔ پانچوں ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں