حضرت نثارالحق نقشبندی کا عرس 27نومبر سے شروع ہوگا

صوفیا کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں،مولاناذاکر نقشبندی

منگل 24 نومبر 2020 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) معروف روحانی شخصیت حضرت نثار الحق نقشبندی سیفی کے دوسرے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغازجمعة المبارک 27نومبر سے آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ نثاریہ مجاہد کالونی اورنگی ٹاؤن میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تبلیغ صوفیا دعوت الی الخیر پاکستان کے امیر مولانا ذاکر احمد نقشبندی مجدی نے بتایا کہ عروس کی تقریبات میں مشائخ عظام ،جید علماء کرام و برادران طریقت شرکت کریںگے ۔

انہوںنے کہا کہ صوفیا کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں ۔ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم اپنی دنیا اور آخرت کو سنوار سکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اولیا کا فیضان تاقیامت جاری رہے گا ۔ان شخصیات کی بدولت کروڑوں لوگوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی آئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں