منگھوپیر میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس افسر کو مکینوں نے ڈاکو سمجھ کر پٹائی کردی

بدھ 25 نومبر 2020 15:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) منگھوپیر میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس افسر کو مکینوں نے ڈاکو سمجھ کر پٹائی کردی عوام نے دو داکو بھی پکر لئے ماڈل کالونی میں ڈاکوں نے خاتون خانہ کو گولی ماردی ملیر سٹی سے اسٹریٹ کریمنل پکراگیا تفصیلات کے مطابق منگھوپیر شعبہ تفتیش میں تعینات اے ایس آئی عامر ضیاسے اچانک ہوٹل کے قریب ڈکیتی کی کوشش ناکام عامر ضیاتھانہ منگھوپیر سے گھر جارہا تھا کہ ڈکیتوں سے سامنا ہوگیا عامر ضیاسادہ لباس میں تھا ڈکیتوں سے مزاحمت کے دوران عوام پہنچ گئی ڈکیتوں کیساتھ پولیس والے کی بھی پٹائی کردی عوام نے سادہ لباس اے ایس آئی کے ہاتھ میں پسٹل دیکھتے ہی پیٹنا شروع کردیا عامر ضیالہولہان عوام نے دونوں ڈکیتوں کو پولیس کے حوالے کردیا تھانہ منگھوپیر میں گرفتار ڈکیتوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے ماڈل کالونی ملیرشیٹ نمبر 10 کے گھر میں ڈاکوں نے فائرنگ کرکی50 سالہ خاتون:نسرین زوجہ مختیار کو زخمی کردیا ایدھی ایمبولینس کے زریعے جناح ھسپتال منتقل کیا ملیر سٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری زخمی اور ایک کو گولی مار کر قتل کرنے میں ملوث ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں