ناموس رسالتؐ کا تحفظ اصل ایمان ہے، علامہ عبدالخالق فریدی

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) اتحاد ملت ختم نبوتؐ فورم پاکستان اور محب قومی سماجی کونسل کے اشتراک سے مرکز فاروقیہ میں علامہ مرتضیٰ خان رحمانی کی زیرصدارت منعقدہ سیمینار بعنوان ناموس رسالتؐ سے معروف دینی اسکالر علامہ عبدالخالق فریدی،محمد اسلم خان فاروقی ، حاجی شریف الدین، حکیم محمدشعیب قریشی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالتؐ اصل ایمان ہے اس کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور مسلمانوں کی دل آزاری کر کے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان آگ لگانے کی مذموم سازش کو ناکام بنادیں گے انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مسلمان حضور ؐکی توہین برداشت نہیں کرسکتا ہے حضور ؐ ایک مسلمان کے لئے ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیںسیمینار میں محمد اجمل ، اسلم غوری ،یعقوب احمد شیخ، رانا ارشد عارف، ماسٹر اسلم بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ حکومت ناموس رسالتؐ کے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر قانون سازی کے لئے بھرپور طور پر آواز اٹھاکر دنیا کے امن کو تباہی سے بچائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں