نظام مصطفی پارٹی کے زیراہتمام سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر شخصیات کیلئے تعزیتی اجلاس کا انعقاد

جمعرات 21 جنوری 2021 17:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) نظام مصطفی پارٹی کے زیراہتمام سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی،مفتی غلام نبی فخری،معروف عالم دین مولانا جمیل احمدنعیمی،مفتی محمدیوسف بندیالوی،جنرل سیکریٹری المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی عبدالغنی سلیمان،سابق رہنما انجمن طلبہ اسلام اقبال سلیمان بھنگڑا،نظام مصطفی پارٹی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات سیدمحمد حنیف بخاری،محمدالطاف ضیائی،نعت خواں محمدمختارقادری کے بھائی ڈاکٹرعرفان صدیقی ودیگرقریبی احباب کیلئے تعزیتی اجلاس پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کی صدارت میں منعقد ہوا۔

جبکہ اجلاس میں پارٹی کے مختلف سطح کے ممبران ودیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرحومین کی دینی وسماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیااوران کی مغفرت،درجات کی بلندی،لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی گئی اس موقع پر پوری دنیا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر گہری تشویش کااظہارکیا گیا۔ بالخصوص دعاکی گئی کہ یااللہ حرمین شریفین کے دروازے پھر سے تما م مسلمانوں کیلئے کھول دیں ۔

عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی کہ مارکیٹوں، شادی بیاہ کی تقریبات میں جواحتیاطی تدابیربتائی گئی ہیں اُس کو اختیارکیاجائے ۔اس بات پربھی افسوس کااظہارکیاگیاکہ شادی بیاہ کی تقریبات میں جو ہال کا وقت مقرر ہے اُس سے زیادہ دیر تک کھولیں رکھنے کیلئے رشوت کا ایک نیاسلسلہ شروع ہوگیا ہے ،نبی کریم ﷺکی سنت کی ادائیگی کے موقع پر رشوت کا لین دین باعث شرم ہے اس سے بھی ہم سب کو گریز کرنا چاہیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں