قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2021 17:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا۔وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا اطلاق فوری طور پرہوگا۔

(جاری ہے)

ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 8.49 فیصد سے بڑھا کر 9.42 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 8.04 فیصد سے بڑھا 9 فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر 7.77 فیصد سے بڑھا کر 7.97فیصد اور بہبود سیونگس سرٹیفیکیٹس پر 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

پنشنرز بینفٹ اکانٹس پر بھی شرح منافع 10.32 فیصد سے بڑھا کر 11.28 فیصد، شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹ پر 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد اور شارٹ ٹرم سیونگس سرٹیفیکیٹس پر بھی شرح منافع بڑھا دیا گیا ہے۔3 ماہ کی مدت کیلئے شرح منافع 6.76 فیصد سے، 6 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے 6.82 فیصد اور 12 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے 6.92 فیصد کردیا گیا ہے۔ سیونگس اکانٹ پر شرح منافع 5.5 فیصد برقرار رہے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں