شہرقائد میں17لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا

پولیس کو 17 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے چور کی چالاکی کام نہ آسکی،پولیس نے گھرسے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) شہرقائد میں17لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ایس ایس پی ملیر ملک سنگھار کے مطابق گلشن حدید کے آفس میں 17 لاکھ 50 ہزار کی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کے لیئے 15 پر فون کرکے پولیس کو اطلاع دی گئی۔

(جاری ہے)

ملزم نے کمپنی انتظامیہ کو بتایا کہ 5 سے 6 ملزمان کیش چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے صرف کمپنی کا کیش چھینا جبکہ اس کے 6 لاکھ بچ گئے۔پولیس کو دوران تفتیش ڈکیتی کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم پرتاب کے گھر سے آفس کی لوٹی کی گئی رقم برآمد کرلی۔ ملزم کیخلاف کمپنی کے مالک اظہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں