سندھ حکومت نے 30پولیس اسٹیشن کی حدود میں ردوبدل کردی

ہفتہ 23 جنوری 2021 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) سندھ حکومت نے کراچی میں تھانوں کی حدود میں تبدیلی کر دی، 30 پولیس اسٹیشن کی حدود میں ردوبدل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پولیس کا نیا ضلع قائم ہونے کے بعد تقریبا 30 تھانوں کی حدود میں ردوبدل کی گئی ہے، نئی تبدیلی کے مطابق اسکیم 33، قیوم آباد کیماڑی، ملیر، کورنگی، ویسٹ سمیت دیگر اضلاع کے تھانوں کی حددو میں ردوبدل کی گئی ہے جس میں پارسی کالونی کو محمودآباد تھانے سے نکال کرڈیفنس تھانے میں شامل کردیا گیا۔

قیوم آباد کو تھانہ کورنگی سے نکال کر ڈیفنس تھانے میں شامل کیا گیا، سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا کو تھانہ گلشن معمار سے نکال کر سائٹ تھانے کی حدود میں شامل کردیا گیا، گلشن سکندر آباد کو تھانہ جیکسن سے نکال کر بوٹ بیسن جبکہ ڈرگ روڈ، پی اے ایف میوزم اور مہران بیس کو تھانہ شاہ فیصل کالونی میں شامل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں