کراچی،عزیز بھٹی پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

پیر 25 جنوری 2021 14:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) عزیز بھٹی پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص رپیٹر اور پستول سے ہوائی فائرنگ کررہا ہے ، فوٹیج ڈالمیا کے علاقے کی تھی جہاں دن کے اوقات میں بارات جاتے ہوئے جبکہ رات کے اوقات میں بارات کی واپسی پر بھی فائرنگ کی گئی ، واقعے کے حوالے سے عزیز بھٹی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو ایک ملزم فیصل عرف فقیرا کو گرفتار کرلیا ، پولیس حکام کے مطابق ملزم فیصل کے قبضے سے رپیٹر ، پستول اور متعدد رائونڈ برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں