کراچی،نوجوان نے مٹی کا تیل چھڑک کر خودسوزی کرلی،مختلف علاقوں سے سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد

پیر 1 مارچ 2021 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) کراچی کے علاقے مچھر کالونی جعفر گلی میں نوجوان نے مٹی کا تیل چھڑک کر خودسوزی کرلی، بلدیہ مشرف کالونی، لیاری اور ریلوے کا لونی سے خاتون سمیت تین افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی جعفر گلی کے قریب27 سالہ سالہ نوجوان نے مٹی کا تیل چھڑک کر کود کو آگ لگا لی نوجوان کو جھلسی ہوئی حالت میں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج نوجوان ہلاک ہوگیا متوفی کی شناخت ثنااللہ کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق نوجوان نے خود سوزی کی ہے وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

سعید آباد کے علاقے بلدیہ مشرف کالونی گیٹ نمبر ایک کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی جیسے ایمبولنس کے زریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 65سالہ شکوری بی بی زوجہ شبیر احمد کے نام سے ہوئی ، پوہیس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر موت طبعی طورپر معلوم ہوتی ہے تاہم مزید میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت سامنے آسکے گی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

:آگرہ تاج جماعت خانے کے قریب گھر سے 3دن پرانی ایک شخص کی لاش ملی ہے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے لاش کوسول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں لاش کی شناخت55سا ابوبکر ولد اسحاق کے نام سے ہوئی ادھر ادھر ریلوے کا لونی ایم ٹی خان روڈ ٹائر کمپنی کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نعش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں لاش کی شناخت30 سالہ ارشاد ولد نواز کے نام سے ہوئی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں