کراچی،منشیات فروش میاں، بیوی، ڈرائیور گرفتار

جمعرات 4 مارچ 2021 12:39

کراچی،منشیات فروش میاں، بیوی، ڈرائیور گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) کراچی کے علاقے ملیر میں واقع میمن گوٹھ سے پولیس نے منشیات فروش میاں بیوی کو ڈرائیور سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار کیئے گئے ملزمان کے قبضے سے منشیات اور کار برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میمن گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر 1 کار کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 4 کلو سے زائد چرس ملی۔کار میں سوار ملزمان میاں، بیوی اور ان کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت کلثوم، نور فیض اور نواز علی کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کی جانب سے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار پولیس نے تحویل میں لے لی ہے جبکہ ملزمان سے ان کے ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں